سمندر اور میٹھے پانی کی مچھلیوں (سامن) کے بارے میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے، جس کی مدد سے اس راز سے پردہ اٹھ سکتا ہے کہ وہ دریاؤں تک پہنچنے کے لیےکھلے سمندر میں ہزاروں میل کا سفر کیسے کرتی ہیں۔یہ مچھلیاں انڈے دینے کی عمر سے پہلے سمندر میں ہزاروں میل کا سفر کرتے ہوئے اپنے دریاؤں میں پہنچتی ہیں۔
سائنسدانوں نے اُن کے اس سفر کے طریقہ کار کا پتہ چلانے کے لیے فشریز کے دستاویزات پر مبنی 56 سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیا ہے، جو ان مچھلیوں کے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں دریائے فریزر میں لوٹنے سے متعلق ہے۔ان مچھلیوں نے جزیرہ وینکور کے گرد جو راستہ اختیار کیا اس سے زمین کی مقناطیسی فیلڈ کی شدت میں تبدیلوں سے تعلق کا پتہ چلتا ہے۔