نئی دہلی:شہد کی مارکیٹنگ کو منظم شکل دینے کے لئے حکومت نے راجدھانی میں دودھ سے بنی اشیاکی مارکیٹنگ کرنے والی سرکاری کمپنی مدر ڈیری کے ساتھ شہدکی فروخت کے لئے اشتراک کیا ہے ۔
وزیر زراعت رادھاموہن نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ شہد کی فروخت کے لئے مدرڈیری کے ساتھ شراکت کی گئی ہے اور اس کی شروعات پہلے راجدھانی دہلی سے کی جارہی ہے ۔ملک کے مختلف حصوں سے شہد جمع کرکے مدر ڈیری کے بوتھ سے فروخت کیا جائیگا۔
Pages: 1 2