سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بعض قوتیں جنوبی لبنان کے علاقوں بعلبک اور ھرمل میں جو حزب اللہ کا گڑھ ہیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور حزب اللہ کے حامیوں اور طرفداروں نے وسیع پیمانے پرووٹنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے اس بات زور دیا کہ انتخابی نتائج ان لوگوں کے لئے مناسب جواب ہیں جو یہ دعوی کر رہے تھے کہ حزب اللہ کی مقبولیت عوام میں کم ہوگئی ہے۔