ہاں ان کی نفرت اور فرقہ وارانہ باتوں کو نہ صرف مسترد کرنا چاہئے بلکہ اسکے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کی زوردار مہم بھی چلانی چاہئے –مودی جی کی مقبولیت جب بام عروج پر تھی تو انھیں تیس فیصدی ووٹ ملے تھے مطلب ستر فیصدی عوام نے انکے نفرتی ایجنڈے کو مسترد کر دیا تھا راہل کو انہوں ستر فیصدی لوگوں اور مختلف پارٹیوں میں بٹے انکے ووٹوں اور قابل اعتماد سیاسی پارٹیون کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا اور اسکے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہئے _۔
راہل کو صرف کانگرس کو بر سر اقتدار لانے یا اس کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ذمہ داری نہیں ملی ہے بلکہ ہندستان کی جذباتی ہم آہنگی ‘اتحاد یک جہتی اور اسکی گنگا جمنی تھذیب و مشترکہ وراثت کی حفاظت کی تاریخی ذمہ داری بھی انکے کاندھوں پر آی ہے ان کو اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیت گاندھی اور نہرو کے سپنوں کا ہندستان بنانے پر صرف کرنا ہوگا تاریخ میں بہت کم ایسی شخصیات ہوتی ہیں جنھیں کوئی تاریخی ذمہ داری ملے قدرت نے اس بار یہ ذمہ داری راہل کے کاندھوں پر ڈالی ہے ان کی کامیابی میں ہی ہندستان کی کامیابی مضمر ہے۔