انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ذرایع ابلاغ کے اس دور میں کانگرس ہائی کمان کی یہ کمزوری زہر ہلاہل ثابت ہوئی- نیے صدر کانگر کو اب اپنی اور اپنی پارٹی کی اس کمزوری کو دور کرنے کی جانب فوری توجہ دینی ہوگی – راہل گاندھی کو یہ بھی ادراک کرنا ہوگا کہ اب روایتی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اب آپ کو اپنے مد مقابل سے ہر معاملہ میں آگے رہ کر اس کی چالوں کو کاٹنا ہوگا صرف الیکشن کے وقت متحرک ہونے سے کام نہیں چلنا مد مقابل کی طرح ہمہ وقت الیکشن کی تیاری میں لگے رہنا ہوگا ہر الیکشن کی مہم ایک سال پہلے سے شروع کرنی ہوگی-
مد مقابل کی اچھی باتوں کو اختیار کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کی ضرورت نہیں ہونے چاہئے الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے اور اپوزیشن کی سیاست کیسے ہوتی ہے یہ کانگریس کو بے جے پی سے سیکھنا چاہئے –