باپ کے گرنے سے بیٹا موت کی نیند سو گیا

bapجمعرات کے روز انٹرنیٹ پر خبروں سے متعلق چینی ویب سائٹوں کے حوالے سے ایک الم ناک وڈیو گرد میں رہی جس میں ایک باپ اپنے چھوٹے بچے پر گر کر اس کی موت کا ذریعہ بن گیا۔
وڈیو کلپ میں مذکورہ شخص چین کے جنوبی شہر کوانزو کی ایک سپر مارکیٹ میں موجودگی کے دوران اپنے بیٹے کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں کھیل رہا تھا۔ اس دوران اس باپ نے اپنی کمر کے پیچھے کھڑے بچے کے ہاتھوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا اور آگے پیچھے چلنے لگا۔ چند سیکنڈوں بعد باپ کا توازن بگڑ گیا اور وہ اچانک پیچھے کی جانب بچے کے سر پر گر پڑا۔ اس کے نتیجے میں غالبا بچے کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ فوری طور پر دم توڑ گیا۔
وڈیو کے ساتھ والدین کو انتباہی پیغام بھی دیا جا رہا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس طرح کی حالت اپنانے سے خبردار رہیں جس کے نتیجے میں الم ناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *