امریکی صدارتی امیدوارہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ٹرمپ کو دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر رکھی ہے اور اس کا دماغ فعل ہوگيا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوارہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ٹرمپ کو دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر رکھی ہے اور اس کا دماغ فعل ہوگيا ہے۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے ہلیری کو تیسرے درجے کی سیاستدان قرار دے دیا ۔امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں اپنی انتخابی مہم میں ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست اور متعصب انسان ہیں وہ اقدار جو امریکہ کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ادھر امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہلیری ایک تھرڈ کلاس سیاست دان ہیں جو صرف باتیں بناتی ہیں۔