کوالالمپور: انڈونیشیا کے سمندری علاقے سے 9 لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرے ملیشیائی جہاز کا اغوا کرکے اسے انڈونیشیا کے سمندری علاقوں میں لیجایا گیا ہے ۔
ملیشیائی سمندری انفورسمنٹ ایجنسی نے کہا کہ ویر ہارموتی نامی جہاز انڈونیشیا کے باٹم جزیرے پر تھا تبھی اس کا اغوا کرلیا گیا۔ ایجنسی نے بتایا کہ اغوا کرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ایجنسی نے بتایا کہ اغوا شدہ جہاز ملیشیا کے تاجنگ پیلس بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔
انفورسمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ جہاز پر تقریباً تین لاکھ 92 ہزار 785 ڈالر کی مالیت کا ڈیزل لدا ہوا ہے ۔