نتیش کمار کی رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگ
پٹنہ : شہاب الدین کی جیل سے رہائی اور نتیش کمار سے متعلق بیان کو لے کر جے ڈی یو میں گھمسان مچ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج جے ڈی یو کی ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے وششٹھ نارائن سنگھ، للن سنگھ، وجیندر یادو کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں شہاب الدین سے متعلق تازہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نتیش کمار کی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں نتیش کمار نے شہاب الدین کے بیان کو لے کر ناراضگی ظاہر کی۔ میٹنگ میں ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود رہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ شہاب الدین کے معاملہ پر نتیش ان سے مشورہ لے سکتے ہیں۔