ممبئی : ممبئی کے گورے گاوں کے آرے کالونی علاقہ میں ہیلی کاپٹرحادثہ میں پائیلٹ سمیت دو کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کو کچھ لوگوں کو ممبئی کی سیر کروا رہا ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ شہر کے گورےگاوں میں واقع آرے کالونی علاقی میں پیش آئے اس حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ کل 4 لوگ ہی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ زخمیوں کی حالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے، انہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تاہم حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق یہ ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا ، جو لوگوں کو ممبئی کی سیر کروا رہا تھا۔ پائلٹ نے پوئی کے پاس ہنگامی صورت حال کے بارے میں اطلاع دی اور آگے جاکر یہ آرے کالونی علاقہ میں کریش ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ایک خاتون سمیت 4 افراد سوار تھے ، جن میں 2 عملہ ممبر بھی شامل ہیں۔
ہیلی کاپٹر آرے کالونی کے فلٹر پاڈا علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوا ۔ خیال رہے کہ آرے کالونی کوئی رہائشی علاقہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک جنگلاتی علاقہ ہے اور ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پائلٹ نے یہاں ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈ کروانے کی کوشش کی ہوگی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر 1992 میں بنا ‘رابنسن آر 44’ ہے جو اصل میں پون ہنس کا تھا، مگر بعد میں اس ہیلی کاپٹر کو ایک پرائیویٹ ایوی ایشن کمپنی کو فروخت کردیا گیا تھا۔ اس پرائیویٹ کمپنی نے مرمت کے بعد اس کا استعمال جوائے رائیڈ کے لئے کرنا شروع کر دیا تھا۔