پاکستان کو بھی دیا کرارا جواب
نئی دہلی : افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ہفتہ کو ہندوستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں کسی پراکسی وار میں نہیں لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان وہاں تعمیر نو کے کام بڑی ایمانداری سے کر رہا ہے ۔ انہوں نے بنیاد پرستی کو فروغ دینے اور اپنی سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں پر قابو نہیں کیلئے پاکستان کی تنقید کی۔ کرزئی نے اپنے یوم آزادی خطاب میں بلوچستان کا مسئلہ اٹھانے پر وزیر اعظم مودی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ افغانستان پاکستان کے جنوبی صوبے کے لوگوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتا ہے۔
علاقہ میں طاقت کا کھیل اور افغانستان میں بنیاد پرستی کے عروج کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے دہشت گردی کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا اور اسے شکست دینے کے لئے مل جل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔ سال 2001-2014 کے دوران افغانستان کے صدر رہے کرزئی نے کہا کہ چین افغانستان کے لئے اچھا پڑوسی رہا ہے اور ان کے ملک کے تئیں اس کی فوجی اور سیکورٹی مدد ابھی تک ہے ، لیکن چین کے ساتھ افغانستان کے تعلقات ہندوستان جتنے گہرے نہیں ہیں۔