جرمنی کے شہر ساربرکن میں خون میں نہایا ہوا مسلح شخص ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا اور اس نے سٹاف سمیت تمام لوگوں کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا ہے۔
برطانوی اخبار ایکسپریس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ساربرکن میں خون میں نہایا ہوا مسلح شخص ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا اور اس نے سٹاف سمیت تمام لوگوں کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح شخص کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی فورس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ مسلح شخص نے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی اونچی آواز میں ” سب باہر نکل جاؤ“ کی آواز لگائی اور عملے سمیت تمام افراد کو باہر نکلنے کا حکم دیاجس کے بعد تمام لوگ سڑک پر نیل گئےمسلح شخص سے مذاکرات کرنے کیلئے پولیس کے مذاکراتی گروپ، ماہر نفسیات اور حادثات کے ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے ۔