فلوریڈا : امریکہ کے فلوریڈا میں پولیس نے اس ہفتہ ایک مسجد میں آگ لگانے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پیر کو بقرعید کے موقع پر ایک مسجد میں آگ لگادی گئی تھی۔ یہ وہی مسجد ہے جس میں اس سال جون میں ایک نائٹ کلب میں 49افراد کے قتل عام کاملزم عمر متین بھی نماز پڑھنے آتا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں 32سالہ ملزم جوسف مائیکل بائبر کو حراست میں لیا ہے ۔ جس نے سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف بھی تبصرہ کیا تھا۔ تفتیش کار اس معاملے کو دوسرے مذہب کے تئیں نفرت کے جذبہ سے کئے گئے جرم سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تیس سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔