چنئی : ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ اے این 32 طیارے کو تلاش کرنے کے لئے تلاش اور بچاؤ مہم پانچویں دن بھی جاری ہے۔ طیارے میں 29 افراد سوار تھے۔
انہی میں ایک فلائٹ لیفٹیننٹ دیپکا بھی تھیں۔ دیپکا ہریانہ کی رہنے والی ہیں۔ جب سے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے ، تب سے دیپیکا کے شوہر نیوی کمانڈنٹ کلدیپ ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
کلدیپ خود جمعہ سے انہیں تلاش کر رہے ہیں ، لیکن انہیں اپنی بیوی کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا هے۔ كلديپ کو امید ہے دیپیکا انہیں ضرور ملیں گی۔
طیارہ نے چنئی سے پورٹ بلیئر کیلئے اڑان بھری تھی، لیکن اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد ہی بنگال کی خلیج کے اوپر اڑتے ہوئے اچانک طیارہ ریڈار سے غائب ہو گيا ۔ ادھر ابھي تک ملے ثبوت کسی انہونی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
لاپتہ اے این 32 میں تھی فلائٹ لیفٹیننٹ دیپیکا ، 4 دنوں سے سمندر کے چکر لگا رہے ہیں شوہر
گزشتہ چار دن سے بڑے پیمانے پر جاری تلاش اور ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ملبے یا زندہ بچ جانے والوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ باعث تشویش یہ ہے کہ طیارہ میں لگا ای ایل ٹی کام نہیں کر رہا تھا، جس سے تلاش مہم کافی مشکل ہو گئی هے۔ كلديپ کا کہنا ہے کہ طیارہ کو تلاش کرنے کے لئے آبدوزوں کا بھی سہارا لیا گیا ہے ، جو مسلسل تلاش آپریشن میں مصروف ہے۔
کلدیپ نے بتایا کہ سمندر میں پانی کی گہرائی تقریبا ساڑھے تین کلومیٹر ہے۔ ایئر کرافٹ نے جہاں سے پرواز بھری تھی اور جہاں اس کو لینڈ کرنا تھا ، اس کے درمیان میں سمندر ہی سمندر ہے۔ کلدیپ نے کہا جسم بھلے ہی تھک چکا ہے، لیکن دل و دماغ سے نہیں ہارا ہوں ۔ ہر حال میں میں طیارہ کا پتہ لگا کر ہی رہوں گا۔
خیال رہے کہ کلدیپ کی شادی گزشتہ سال 22 نومبر کو ہی دیپیکا کے ساتھ ہوئی تھي۔ كلديپ نے بتایا کہ شادی کے وقت دیپیکا کی پوسٹنگ ناسک میں اور ان کی پوسٹنگ پورٹ بلیئر میں تھی۔ حال ہی میں گزشتہ ماہ دیپیکا کا ٹرانسفر بھی پورٹ بلیئر ہوا تھا۔