امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اے نے اورلینڈو میں حملے کے دوران عمر متین کے فون پر کی گئی کالز کا کچھ حصہ جاری کردیا ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق حملے کے دوران عمر متین بہت پرسکون تھا ۔
ایف بی آئی کی جانب سے عمر متین اور پولیس کے درمیان تین بار ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے کچھ حصے نشر کیے گئے ہیں ۔ایف بی آئی کے مطابق ایک کال کے دوران عمر متین نے بتایا کہ وہ اورلینڈو میں ہے اور اس نے فائرنگ کی ہے ۔
عمر متین نے بہت پرسکون انداز میں 911 کو کال کی اور کلب کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی کی اطلاع بھی دی تھی اور یہ بھی کہا کہ اُس نے بھی بارود سے بھری جیکٹ پہن رکھی ہے اور خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے مزید واقعات ہوں گے ۔
ایف بی آئی کے مطابق اورلینڈو فائرنگ کا کوئی پہلو تفتیش میں نظرانداز نہیں کیا گیا۔ پانچ سو افراد سے پوچھ گچھ کی ہے، عمر متین کے کسی شدت پسند گروپ سے تعلق کے شواہد نہیں ملے ۔