واشنگٹن:امریکی فیڈرل تفتیشی بیورو (ایف بی آئی) نے کینیڈا میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس کو انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کرائی تھی۔ایف بی آئی نے آج بتایا کہ”خطرے کی خفیہ کارروائی” کی وجہ سے کینیڈا میں بم حملے کا منصوبہ ناکام ہوا۔کینیڈا پولیس کے مطابق ایک ڈرائیور دیسی بم سے ایک اہم شہری مرکز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گذشتہ بدھ کو اونٹاریو میں پولیس چھاپہ ماری کے دوران مذکورہ ڈرائیور اپنے گھر میں مارا گیا۔