پرتاپ گڑھ، 9 جنوری (یواین آئی) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے موضع ڈھگوس پورے منگئی میں واقع کھیت سے منگل کی صبح خون سے لت پت کسان کی لاش پائی گئی جس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
ایس ایچ او تشاردت تیاگی نے بتایا کی کملیش نرائن شکل عرف منّا (45) رات میں کھیت کی آبپاشی کرنے گیا تھا جہاں صبح اسکی لاش پائی گئی ۔اس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔