نئی دہلی۔ فیس بک گروپ سے اب جڑنے سے قبل تین سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔ فیس بک گروپ کے لئے سیکورٹی کو لے کر زكربرگ کے وعدے کے مطابق فیس بک نے ایک فیچر شامل کیا ہے ۔ اس کے ذریعہ فیس بک پر گروپ ایڈمن کو دیگر لوگوں کو جوڑنے کے لئے 3 سوالات پوچھنے ہوں گے ، جس سے یہ پتہ چل سکے گا کہ وہ اس گروپ کے لئے صحیح ہے یا نہیں ۔
گروپ ایڈنن کا یوز گروپ مینو میں جاکر آسک پینڈنگ ممبرس کوشچن کے آپشن پر جا سکتے ہیں ۔ یہ سوالات گروپ کے ایڈمن تیار کریں گے اورجو یوزر گروپ کا حصہ بننے کے لئے ریکویسٹ بھیجیں گے، انہیں ان سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔
جس کے لئے انہیں 250 الفاظ کے لمٹ ملے گی ۔ اگر کوئی خود آپ کو کسی گروپ میں شامل کرنا چاہتا ہے اور رکویسٹ بھیجتا ہے ،تو آپ کو ایک لنک پر نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا ۔