قاہرہ :مصر میں 19 جون کو ایک مسافر بردار جہاز کے بحر روم کے جزیرہ کریت کے قریب گر کر تباہ ہونے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ طیارے کے دونوں بلیک باکسز سے ملنے والی ریکارڈنگ سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز آتش زدگی کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جہاز کے دونوں بلیک بکسز کی ریکارڈنگ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ’ایئر بس A.320‘ فرانس سے قاہرہ آتے ہوئے جزیرہ کریت کے قریب آتش زدگی کے باعث حاثے کا شکار ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم کا کا کہنا ہے کہ بلیک بکس میں کاک پٹ کی ریکارڈنگ میں ’آتش زدگی‘ کا لفظ سنا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال انیس جون کو مصر کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز شمالی مصری ساحلی علاقے اور جزیرہ کریت کے درمیان بحر احمرمیں کر گر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 40 مصری اور 15 فرانسیسی شہریوں سمیت 66 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
طیارہ حادثے کے حوالے سے مصرنے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا تھا جس نے طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کرنے کے بعد ان کی ریکارڈنگ کی روشنی میں ایک نئی رپورٹ تیار کی ہے۔ قبل ازیں ہوائی جہاز کے حادثے میں دہشت گردی کے امکانات کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم طیارے میں دھوئیں کی علامات کے بعد دہشت گردی کا امکان مسترد کر دیا تھا گیا تھا۔ بلیک باکس کی مدد سے کی جانے والی تحقیقات نے بھی آتش زدگی ہی کو طیارے کے حادثے کا سبب بتایا گیا ہے۔
طیارے کے دونوں بلیک باکس جون میں سمندر سے تلاش کرلیے گئے تھے۔ جس کے بعد تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا۔