مصرمیں ایک شخص نے عارضہ قلب میں مبتلا اپنی ننھی بچی اسپتال پہنچایا مگر اس کے بعد خود غائب ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ “فیس بک” پر گم شدہ بچوں کے عنوان سے ایک صفحہ کھولا گیا ہے جس میں عارضہ قلب میں مبتلا بچی کا بھی احوال درج ہے جس کی والدہ سرطان کے باعث حال ہی میں انتقال کرگئی تھی جب کہ والد دل کی بیماری کا شکار بچی کا علاج کرانے کی مالی صلاحیت نہیں رکھتا تھا جس کے نتیجے میں وہ بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے المحلہ العام کے اسپتال میں ایک شخص کو دیکھا جو ایک شیر خوار بچی’’الرحمہ’’ کو اٹھائے ہوئے رو رہا تھا۔ بعد ازاں وہ بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ والد بچی کے علاج کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا جس پر اس نے بچی کو اسپتال چھوڑ کر خود فرار میں عافیت جانی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ رحمہ اس کی آئینی اولاد ہے۔ اس کی والدہ سرطان کے باعث انتقال کرگئی تھی۔ اس کے خاندان کے کئی افراد ناقابل علاج فالج کا شکار ہیں جن کے جسمانی اعضاء تک کاٹے جا چکے ہیں۔