اس طرح 18۔2017 میں گرمی کے سیزن میں شرح ترقی زیادہ رہی ہے ۔سال 18۔2017 میں گرمی کے سیزن کے دوران سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والی ریاستوں میں اترپردیش، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور ا?ندھراپردیش شامل ہیں۔
انڈے کی کْل پیداوار 17۔2016 کے دوران 88.1 ارب دکھائی گئی ہے جس سے 14۔2013 کے مقابلے پیداوار میں 12.3 فیصد کی شرح ترقی کا اظہار ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ 16۔2015 کے مقابلے 17۔2016 میں انڈوں کی پیداوار میں ایک تخمینے کے مطابق 6.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ماضی میں 15۔2014 میں شرح ترقی 5.0 فیصد تھی، 16۔2015 میں 5.7 فیصد رہی جبکہ 17۔2016 میں 6.3 فیصد درج کی گئی۔