رواں سال (18۔2017) کے دوران بھی ڈیری کے سیکٹر میں شرح ترقی رفتہ رفتہ تیزی پکڑ رہی ہے اور اس ہدف کی جانب گامزن ہے جو ڈیری کی ترقی کے قومی ایکشن پلان میں مقرر کیا گیا ہے ۔
سیزن کے تخمینے کے مطابق 17۔2016 میں (گرمی) دودھ کی کْل پیداوار 51.33 ملین ٹن ہوئی جبکہ 18۔2017 (گرمی) کے دوران کْل پیداوار 53.77 ملین ٹن ہوئی جس سے 4.7 فیصد کی شرح ترقی کا اظہار ہوتا ہے ۔یہ اضافہ سال 16۔2015 کے مقابلے 17۔2016 میں گرمی کے سیزن میں ہوئی شرح ترقی (3.9 فیصد) سے کافی زیادہ ہے ۔