نئی دہلی : ملک میں طوفان کے خطروں کے درمیان بدھ کو قومی راجدھانی دہلی و این سی آر سمیت ہندوستان میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جموں و کشمیر ، ہماچل اور پنجاب میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 6.2 بتائی گئی ہے۔
زلزلہ کا مرکز کابل سے 182 کلومیٹر دور 112 کلو میٹر زیر زمیں بتایا جا رہا ہے ۔ زلزلہ کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سےاور دفتروں سے باہر نکل آئے ۔
Pages: 1 2