اٹلی میں دو روز قبل آنے والے ہولناک زلزلے نے کئی علاقوں کا نقشہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ تباہی کے ہولناک مناظر سے ایسے لگ رہاہے کہ اٹلی کے بعض شہر رومن تاریخ کے جادوئی فن پاروں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
بدھ کو ریختر اسکیل پر 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں دیو قامت عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ صاف و شفاف سڑکیں ملبے سے اٹی پڑی ہیں۔ گلیاں ، محلے اور شہر زلزلے کی تباہ کاریوں کی بھیانک تصاویر پیش کررہے ہیں۔ اطالوی محکمہ شہری دفاع نے 247 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں لاتیوم کے علاقے میں ہوئی ہیں جہاں 190 افراد زلزلے کی نذر ہوگئےہیں۔ مارچیس میں 57 افراد ہلاک ہوئےہیں۔
ذیل میں زلزلے سے قبل اور اس کے بعد کے چند مناظر پیش کیے جا رہے ہیں۔