نئی دہلی:روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ای رکشہ اور ای کارٹس کو پرمٹ سے مستثنی کردیا ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ وزارت کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق ای رکشاؤں اور ای کارٹس کو اب پرمٹ سے مستثنی کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو گاڑیاں ای کارٹس یا ای رکشاؤں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں انہیں پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومتوں کو اسے اپنے طریقے سے کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتیں مخصوص علاقوں یا مخصوص گلیوں میں ان گاڑیوں کے چلنے پر مناسب ٹریفک قوانین کے تحت پابندیوں کا اطلاق کر سکتی ہیں۔