نئی دہلی۔ دہلی ۔این سی آر میں پیر کی رات 10.35 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکے تقریبا 30 سیکنڈ تک آتے رہے۔ زلزلے کی شدت اتنی تیز تھی کہ لوگ ڈرے سہمے لوگ گھروں سے باہر بھاگے۔
اونچی عمارتوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے ہیں۔
بتایا جا رہا کہ تقریبا 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے آتے رہے۔ ابتدائی خبروں کے مطابق اتراکھنڈ کا پتھورا گڑھ زلزلہ کا مرکز بتایا جا رہا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ ابھی تک ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔ دہرادون کی طرف زلزلے کی شدت زیادہ رہی ہے۔ دہلی سے ملحق گریٹر نوئیڈا میں 20 منزلہ عمارت تک ہلنے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں زمین سے سات کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلے کی شدت اتنی تیز تھی کہ ڈرے سہمے لوگ گھروں سے باہر بھاگے۔ اونچی عمارتوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے پنجاب، ہریانہ سمیت پورے شمالی ہندوستان میں محسوس کئے گئے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے ڈی ایم پتھورا گڑھ کو فون کر زلزلے کے بعد کے حالات کی معلومات لی۔ انہوں نے ایس ڈی آر ایف کو الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
وہیں ارضیاتی سائنس وزارت کی یونٹ قومی زلزلے سائنس بیورو کے آپریشن سربراہ جےایل گوتم نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی اور یہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر آیا۔ اتراکھنڈ میں لوگ زلزلے کے بعد آنے والے جھٹکوں کے خوف میں گھر نہیں جا رہے۔
رودرپریاگ ڈی ایم رنجنا کے مطابق، آفت مرکز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ تمام پولیس تھانوں اور تحصیل سے معلومات جٹائی جا رہی ہے۔ ابھی تک کہیں سے بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔