ایٹہ: اترپردیش میں ایٹہ میں شادی کی تقریب میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شرکت کرنے آئی ایک 8 سالہ معصوم بچی کا عصمت دری کے بعد قتل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھیلیش کمار چورسیا نے آج یہاں بتایا کہ شادی میں شرکت کی غرض سے اپنے خاندان کے ساتھ 8 سال کی معصوم بچی ا ٓئی تھی۔ یہ واقعہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب میں سب لوگ مصروف تھے ۔ میوزک اور شہنائی کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ ان سب چیزوں کا فائدہ اٹھا کر اسی وقت سونو نامی شخص نے موقع پاکر بچی کو اٹھاکر گلی میں لے گیا اور وہاں زیر تعمیر ایک مکان کے ایک کمرے میں لے جاکر اس بچی کی عصمت دری کی اور پھر وہی گلا دبا کر اس کا قتل کردیا۔ شہنائی اور میوزک کی آواز میں بچی کی چیخ کسی کو نہیں سنائی دی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت دیر تک جب بچی لاپتہ رہی تو اس کی تلاش شروع کی گئی اور اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد بچی کی لاش اس مکان سے ملی جہاں یہ دل دلہانے والا واقعہ پیش آیا ۔ ملزم سونو کو گرفتا ر کرلیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔