مظفر پور میں ایک ہوٹل سے شراب کے ساتھ آٹھ افرادگرفتار

مظفر پور : بہار میں مظفر پور ضلع کے قاضی محمدپور تھانہ حلقہ سے آبکmuzaffar por sharab arestری محکمہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے آج علی الصبح شراب کے ساتھ آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ کمار امت نے یہاں بتایا کہ سیٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش آنند کی قیادت میں محکمہ کی ٹیم نے شہر کے ایک معروف ہوٹل میں چھاپہ مار کر شراب پی رہے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر تین بوتل غیر ملکی شراب کے علاوہ شراب کی پانچ خالی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مسٹر امت نے بتایا کہ ہوٹل کے ایک روم اور باورچی خانے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ہوٹل میں ٹھہرے مسافروں کو 24 گھنٹے میں ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اس سال کے اپریل ماہ سے مکمل طور پر شراب بندی لاگو ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *