ویلڈنگ کا سلنڈر پھٹا۔ پانچ زخمی

cylinder-blastحیدرآباد : شہر کے ناریدمیٹ علاقہ میں ویلڈنگ گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 5 مزدور زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔پولیس نے یہاں بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور کروپا کمپلکس کے نزدیک کرشنا پائپ لائن سے اخراج روکنے کے لئے ویلڈنگ کا کام کررہے تھے ۔جلنے سے بری طرح زخمی ہونے والے مزدوروں کو سرکاری گاندھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *