چھپرہ:بہار میں سارن ضلع کے دریاپور تھانہ حلقہ میں جرائم پیشہ افراد نے کل دیر رات ایک کسان کوگولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مٹھان گاؤں رہائشی کسان معراج عالم (36) کی دیر رات مجرموں نے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا۔ معراج تنہا رہتے تھے ۔قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر ہسپتال بھیج دیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔