بڑودہ : کرکٹرعرفان پٹھان باپ بن گئے ہیں۔ان کی بیوی صفا بیگ نے عرفان کے آبائی شہر گجرات کے وڈودرا کے ایک نجی اسپتال میں کل رات بیٹے کو جنم دیا۔ 33 سالہ عرفان نے صفا کے ساتھ فروری 2014 میں جدہ میں نکاح کیا تھا۔باپ بننے کی خوشی میں ٹویٹس میں عرفان نے لکھا ہےکہ اس احساس کو بیان کرنا مشکل ہے۔اس میں ایک بہترین کشش ہے۔مجھے بیٹا ہوا ہے۔
اپنے کیریئر کے ابتدا میں عرفان کو ایک بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا تھا۔وہ 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ورژن کے فائنل میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جیت کے ہیرو اور مین آف دی میچ تھے۔
وہ ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے صرف دوسرے ہندوستانی بولر ہیں اور اپنے پهلے ہی اوور میں ایسا کرنے والے وہ واحد کھلاڑی ہیں۔
انجری اور خراب فارم کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے طویل وقت سے باہر چل رہے عرفان فی الحال بڑودہ کی رنجی ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔