اس سے ہٹ کر کالز کرنا، میسجنگ، آٹو ریپلائی فیچر وغیرہ لوگوں سے رابطے میں مدد دینے والے فیچر ہیں۔
دیکھنے میں یہ گزشتہ سال جیسا ہی فون ہے مگر اس میں روشن 10 نمبروں کے پیڈ کی جگہ ای انک ٹچ اسکرین دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ابھی اس فون کے دیگر فیچرز اور ہارڈ وئیر پر کام جاری ہے اور اسے اپریل 2019 سے پہلے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جاسکے گا۔
اس فون کی تیاری کے لیے کراﺅڈ سورسنگ ویب سائٹ پر فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم بھی چل رہی ہے اور انڈیگوگو سائٹ پر اسے 225 ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے تاہم عام دستیابی کے بعد اس کی قیمت 400 ڈالرز تک ہوگی۔