دیکھنے میں تو یہ بیزل لیس اسمارٹ فون لگتا ہے مگر اس اپ ڈیٹ ورژن کے لیے ای انک ڈسپلے دیا گیا ہے جس پر لوگ ٹیکسٹ پیغامات دیکھ سکتے ہیں، ورچوئل کی بورڈ سے پیغامات بھیج سکتے ہیں، کانٹیکٹس دیکھ سکتے ہیں، الارم اور کچھ ایسے ہی دیگر کام کرسکتے ہیں۔
اس فون کے لیے کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا ہے جس میں ٹیکسٹ کا غلبہ ہے جبکہ دیگر آپشنز اور فیچرز محدود ہیں جبکہ ڈیوائس کے سائیڈ میں موجود فزیکل کیز سے مینیو آپشنز میں نیوی گیٹ ممکن ہے۔
لائٹ فون ٹو میں 4 جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی دی گئی ہے جس کے ذریعے راستوں کا تعین، رائیڈ شیئرنگ ایپس، پلے لسٹ، موسم کا احوال اور وائس کمانڈ وغیرہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔