اس کے بعد ماؤنوازوں نے پینل میں بھی آگ لگا دی اور53616ڈائون گیا جمال پو رٹرین کو روک لیا اور اس کے گارڈ اور ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا۔اس واقعہ کے بعد کیئول جمال پور ریلوے ڈیویژن پر ٹرینوں کی آمدو رفت ٹھپ ہوگئی۔
ذرائع نے بتای اکہ واقعہ کی اطلاع کے بعد لکھی سرائے کے اڈیشنل پولیس سرنٹنڈنٹ ابھیان پون اپادھیائے ،مرکزی ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)کے ساتھ مسودن ہالٹ پر پہنچے اور ٹرینوں کی آمدو رفت صبح شروع کرائی لیکن بعد میں پھر سے ماؤنوازوں کے فون پر دی گئی دھمکی کے بعد اس ریلوے بلاک پر ٹرینوں کی آمدو رفت ٹھپ ہوگئی ہے ۔