ترکی میں 42 صحافیوں کے لئے حراستی وارنٹ جاری

turkiاستنبول: ترک حکام نے 42 صحافیوں کی حراست کے لئے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ فوج کی ناکام بغاوت کے لئے جو پکڑدھکڑ چل رہی ہے اس کا یہ تازہ واقعہ ہے ۔

این ٹی وی کی اطلاع کے مطابق مشہور تبصرہ نگار اور سابق ممبر پارلیمنٹ نازلی للیک کے خلاف بھی وارنٹ جاری ہوا ہے ۔

ترک حکام ناکام مغربی بغاوت کے بعد سے ساٹھ ہزار سے زیادہ فوجیوں، پولیس کے جوانوں ، ججوں، استادوں، نوکرشاہوں اور دیگر کو معطل یا گرفتار کرچکی ہے ۔ یا پھر ان کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *