نئی دہلی۔ ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ ( سی بی ایس ای) کی طرف سے منعقدہ قومی اہلیتی داخلہ امتحان (نيٹ) کے نتائج کا آج اعلان کردیا گيا۔
سی بی ایس ای کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک ریلیز کے مطابق این ای ای ٹی (نیٹ) سال 2018 کے امتحان کے نتیجے سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ریلیزکے مطابق عام زمرے کے طالب علموں کے لئے کٹ آف 691-119 تک متعین کیا گيا ہے جبکہ ریزرو طبقے کے لئے 118 سے لے کر 96 تک کٹ آف متعین کیا گيا ہے۔
ریلیز میں عام زمرے کے معذور طالب علموں کے لئے کٹ آف 118 سے 107 مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ریزرو طبقے کے معذور طالب علموں کے لئے کٹ آف 106 سے 96 مقرر کیا گيا ہے۔ نیٹ نتائج 2018 کو سی بی ایس ای نیٹ کی آفیشیل ویب سائٹ سی بی ایس ای این ای ای ٹی ڈاٹ نک ڈاٹ ان پر دیکھا جا سکتا ہے۔
بتا دیں کہ سی بی ایس ای نے ملک بھر کے امتحان مراکز میں چھ مئی کو قومی سطح کے طبی داخلہ امتحانات کرائے تھے۔