کینیڈا: جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 ہلاک

کینیڈا کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کو ہمبلٹ برونکس نامی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں حادثہ ہائی وے پر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

ہمبلٹ برونکس کی ٹیم ایک میچ کے لیے جا رہی تھی۔

اس ٹیم میں کھلاڑیوں کی عمریں 16 اور 21 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امدادی کام جاری ہیں اور معلومات کے لیے سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

برونکس کے ایک کھلاڑی کے والد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک کرین نے بس کو اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *