وزیراعلیٰ نے ’ اے رینبو لینڈ فیئر اینڈ فیسٹیول آف اترپردیش‘ کتاب کا اجراءکیا
لکھنو۔ وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یادو نے کہاکہ اترپر دیش مختلف النوع خصوصیات والی ریاست ہے ، جہاں آبادی کے معاملے میں یہ ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے ، وہیں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی میلے کمبھ کا اہتمام بھی یہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قدیم زمانے سے ریاست کے مختلف علاقوں میں کئی ثقافتی ، مذہبی اور سماجی میلوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے ، جن میں مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک کے سیاح بھی شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے میلوں کی وسیع نشرو اشاعت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جب سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو روزگار کے نئے نئے موقع بھی پیدا ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج اپنی سرکاری قیام گاہ پر معمر صحافی پربھو چاو ¿لا سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر محکمہ ¿ مذہبی امور اور محکمہ اطلاعات ورابطہ ¿ عامہ کی جانب سے تیار کی گئی کتاب ’ اے رینبو لینڈ فیئر اینڈ فیسٹیول آف اترپردیش‘کا اجراءکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس کتاب میں ریاست کے الگ الگ علاقوں میں منعقد ہونے والے میلوں کی معلومات مہیا کرائی گئی ہیں، جس کا فائدہ ملکی اور بیرونی سیاحوں کو ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے ہیں ، جن کے نتیجے میں سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی کوششوں کے سبب اترپردیش کو ’ بیسٹ انڈین ڈسٹینیشن فار کلچر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ایوارڈ کے لئے اترپردیش کا انتخاب ’ لولنی پلینیٹ ‘ میگزین کی جانب سے کرائے گئے سروے کی بنیاد پر کیا گیا۔ بین اقوامی شہرت کی یہ میگزین ٹریول گائڈ کے طور پر اپنی شناخت قائم کرچکی ہے، جو سیاحوں کو سفر اور سیاحتی مقامات کے بارے میں اہم معلومات اور مشورے فراہم کراتی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی نافذ کردہ نئی سیاحتی پالیسی ۔ ۶۱۰۲ کے نتائج اب نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کے تحت شہری علاقوں میں ہوٹل تعمیر کے لئے نئے صنعت کاروں کو خاصی رعایتیں دی جارہی ہیں ۔ سیاحتی صنعت سے وابستہ مسائل کے ازالے کے لئے سنگل ٹیبل سسٹم کا بندوبست نافذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے افراد میں ملک کے دیگر مذہبی مقامات کے تئیں کشش پیدا کرنے اور اقتصادی طور سے کمزور لوگوں کی تیرتھ یاترا کے لئے ریاستی حکومت نے سماج وادی شرون یاترا کی شروعات کی ہے ، جس کی وساطت سے اب تک ہزاروں ضعیفوں کو مختلف مذہبی مقامات کی زیارت ریاستی حکومت کی طرف سے کرائی جاچکی ہے ۔
اس موقع پر پربھو چاو ¿لا نے ’ اے رینبو لینڈ ‘ کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس کے توسط سے سیاحوں اور دیگر تجسس رکھنے والوں کو اترپردیش کی تفصیلی معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ اس کتاب میں تقریباً ۰۰۲ میلوں اور تہواروں سے متعلق اطلاعات یکجا کی گئی ہیں، جس سے ریاست کے الگ الگ علاقوں کے ثقافتی اور مذہبی تنوع کا بھی بآسانی علم حاصل ہوگااور انہین سمجھنے کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کتاب سیاحوں کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی۔