ڈینگو کے علا ج کے لیے بھی موثر قدم اٹھا ئے کی ہدایت
لکھنو۔ اترپر دیش کے وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یا دو سرکاری اسپتالوں میں ایمر جنسی طبی سہولت کو چست درست بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ایمر جنسی ڈیو ٹی پر تعینا ت ڈاکٹر اور اسٹاف کی صد فیصد حا ضری یقینی بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے حیات بخش دواو ¿ں کی فراہمی بھی یقینی بنا نے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں کو اسپتالوں کی ایمرجنسی طبی نظام کی جانچ کے لیے اچا نک معائنہ کر نے کو کہا ہے ۔
جنا ب یا دو نے ضلع مجسٹریٹوں کو ڈینگو مر ض کے علا ج کے لیے مو ثر قدم اٹھا نے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف میڈیکل افسر ڈینگو کے علا ج اور تحفظ کے سلسلے میں لا ئحہ عمل تیا ر کر کے متعلقہ افسران سے منظور کرائیں اور اس کے مطابق کا رروائی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مر ض سے تحفظ کے سلسلے میں لو گوں کو بیدار کیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سبھی ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے ضلع میں ڈینگو مر ض کے سلسلے میں مخصو ص عوامی بیداری مہم شروع کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایات کا سختی سے عمل آوری یقینی بنائے جانے کی امید کر تے ہوئے ضلع مجسٹریٹوں کو متنبہ کیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر لا پر وائی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔