خوفزدہ خاندان نے گھربار بھی چھوڑا
یوپی کے بلند شہر میں ماں اور بیٹی کے ساتھ درندگی اور لوٹ مار نے جہاں پولیس محکمے میں افراتفری مچا دی ہے ، وہیں غازی آباد کے اس کنبہ میں بھی خوف کا ماحول ہے ۔ غازی آباد کے اس کنبہ نے اپنا گھر بھی چھوڑ دیا ہے ۔ فی الحال گھر میں تالا لگا ہوا ہے ۔ پڑوسیوں کے مطابق کنبہ اس وقت خوف اور صدمے میں ہے ، لہذا پڑوسی ہونے کے ناطے وہ کنبہ کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ بلند شہر میں گینگ ریپ کا شکار کنبہ شاہ جہاں پور کے رہنے والا تھا ۔ غازی آباد میں رہنے والا یہ کنبہ دادی کی تیرھویں پر شاہ جہاں پور کے بررامئی گاؤں جا رہا تھا ۔ بررامئی گاؤں میں جب لوگوں کو اس واردات کی خبر ملی ، سارے رشتہ دار حیران رہ گئے ۔
سارے رشتہ دار گاؤں سے غازی آباد چلے گئے ۔ فون پر بات ہونے کے بعد سے ہی گاؤں والے خوفزدہ ہیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثرین کو انصاف جلد دے اور ساتھ ہی ساتھ ملزموں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف جلد کارروائی کا بھی وہ لوگو مطالبہ کررہے ہیں ۔ادھر اس معاملے میں اترپردیش حکومت نے سخت رویہ اخیتارکرتے ہوئے بلند شہر کے ایس ایس پی ، ایس پی سٹی، انسپکٹر اور مقامی سی او کو معطل کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ دو داروغہ کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔