پٹنہ۔ نتیش حکومت چلی یوگی کی راہ، روہتاس میں 7 غیر قانونی ذبیحہ خانوں پر لٹکا تالا۔ بہار کی نتیش حکومت یوپی کی یوگی حکومت کے راستے پر چل پڑی ہے۔ یوپی کی طرح اب بہار میں بھی غیر قانونی مذبح کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
پٹنہ ہائی کورٹ سے ملے حکم کے بعد جمعہ کو روہتاس کے سات مذبح کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح وكرم گنج میں سول ایس ڈی او راجیش کمار کی قیادت میں بھاری تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ چھاپے ماری کی گئی۔
چھاپہ ماری مہم میں کافی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ چھاپہ ماری میں سات غیر قانونی مذبح کو سیل کر دیا گیا۔ ان علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی مذبح بلا کسی روک ٹوک کے چل رہے تھے اور ان پر کارروائی نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ وکرم گنج پولیس پر مسلسل مذبح کے مالک سے ملی بھگت کا الزام لگا رہے تھے۔
پٹنہ ہائی کورٹ نے 6 ہفتوں کے اندر ضلع میں چل رہے تمام غیر قانونی مذبح کو بند کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد ان پر کارروائی کی گئی اور مذبح کو سیل کر دیا گیا۔