لکھی سرائے:بہار کے لکھی سرائے ضلع کے بڈیہہ میں واقع جواہر نووودیہ اسکول کے 130 طلبا۔ طالبات زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے ۔
سب ڈویژن آفیسر (ایس ڈی او) مرلی پرساد نے آج یہاں بتایا کہ نوودیہ اسکول میں 250 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ کل رات اسکول کی کینٹین میں تمام طلباء، اساتذہ، پرنسپل اور دیگر ملازمین نے فرائیڈ چاول، مٹر پنیر کی سبزی، دال تڑکا اور رائتہ کھایا۔
رات 11 بجے 130 طلبا و طالبات، چار استاد اور تین صفائی ملازمین نے پیٹ میں درد ہونے کی شکایت کی۔صبح تقریباً تین بجے جب ان کا درد ناقابل برداشت ہو گیا توانہیں فوراً ہی بڈیہہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔