بہار میں ایک اور صحافی کا گولی مار کر قتل، موٹر سائیکل سواروں نے ماریں سات گولیاں

gun_shoot_ge_030117سمستی پور۔ بہار میں سمستی پور ضلع کے وبھوتی پور تھانہ علاقے کے سل كھنّي گاؤں میں آج شام نامعلوم افراد نے ہندی روزنامہ کے ایک مقامی صحافی برج کشور کمل کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے سل كھني کے رہنے والے صحافی مسٹر کمل جب گاؤں میں ہی اپنے چمنی اینٹوں بھٹے پر تھے تبھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھیر کر انہیں گولی مار کر قتل کردیا۔
صحافی کے بڑے بھائی شیام کشور کمل مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے ضلع کمیٹی کے رکن ہیں۔ واقعہ کے بعد مجرم موقع پر سے فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ قتل کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *