کلکتہ:گڈس سروس اینڈسروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کے نان ریفنڈ میں تاخیر کی وجہ سے کلکتہ میں جیولریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے ایکسپورٹ اور ملازمت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جیولرس ایسوسی ایشن مغربی بنگال کے ریاستی صدر پنکج پاریکھ نے بتایا کہ کپیٹل(فنڈ) کی قلت کی وجہ سے ہم جنوری کے آرڈر کو رد کرنے پر مجبور ہیں ۔اسی طرح مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ میں صورت حال بھی یکساں ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 60کروڑ روپے حکومت کو جی ایس ٹی کے واپس کرنے ہیں ۔