تھپڑ مار کر ریکارڈنگ بھی چھینی، رپورٹ درج
لکھنو۔ بی بی ایس پی کا دامن چھوڑ کر حال میں بی جے پپی میں شامل ہوئئ برجیش پاٹھک کو ایک صھافی کا سوال اس قدر نا گوار گذرا کے وہ اگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے صحافی کے تھپڑ رسید کر دیا اور اسکی ریکارڈنگ بھی چھین لی۔ صحافیوں میں انکے رویہ سے شدید برہمی ہے انہوں نے اسکے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقر پیش ایا جب برجیش پاٹھک صحافیوں کو بتا رہے تھے کہ بی جے پی میں اس لئے شامل ہوئے ہیں کیونکہ بی ایس پی میں کنبہ پروری اورغنڈا گردی ۔ ان سے اس دوران ایک صحافی نے سوال کر لیا کہ آپ کے گھر سے بھی بیوی اور سالے نے الیکشن لڑا ہے اور بی ایس پی نے بھی آپ پر کنبہ پروری کا الزام لگایا ہے . انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ٹکٹ نہیں مانگا ہے. صحافی نے پھر پوچھا کہ کیا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب تک آپ سیاست میں رہیں گے آپ کے خاندان سے دوسرا کوئی الیکشن نہیں لڑے گا. بس یہ سننا تھا کہ برجیش پاٹھک کا پارہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور انہیں نے آئو دیکھا نہ تائو اس صحافی کے تپپڑ رسید کر دیا اور پھر اسکی ریکارڈنگ بھی چھین لی . صحافی نے بھی اسکی شکایت تھانے میں درج کرا دی ہے. اور اسکے خلاف کل کل پریس کلب میں صحافی پر حملے کے خلاف پریس کانفرنس اور پھر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔