چنئی: یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین (یو ایف بی یو) کی اپیل پر مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آج تقریباً 10 لاکھ بینک ملازمین ہڑتال پر ہیں۔کُل ہند بینک ملازمین کی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ ہڑتال کامیاب ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مسٹر وینکٹ چلم نے کہاکہ حکومت کے ساتھ مطالبات کے سلسلے میں مذاکرات ناکام ہونے کے سبب بینک ملازمین کو ہڑتال پر جانا پڑا۔ انہوں نے اس ہڑتال سے لوگوں کو ہونے والی دشواری کیلئے معذرت ظاہر کی ہے ۔انہوں نے تمام کھاتہ داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا احتجاج تنخواہ میں اضافہ کیلئے نہیں بلکہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اور سرکاری بینکوں کی حفاظت کیلئے ہے ۔