ممبئی: بجاج آٹو کے ایم ڈی راجیو بجاج نے نوٹ بندی پر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نوٹ بندی کا خیال ہی غلط تھا۔ لہذا یہ کہنا کہ اسکا نفاذ صحیح نہیں تھا درست نہیں ہے۔ بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج نے جمعرات کو کہا کہ نوٹ بندی کا خیال ہی صحیح نہیں تھا، ایسے میں اس کے نفاذ کو قصوروار ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کے فیصلہ سے ٹو وہیلر کی فروخت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بجاج نے یہاں نیسکام کی سالانہ لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ” اگر حل اور خیال ہی صحیح ہو، آپ کو مکھن میں چاقو چلانے کی سہولت سے کام کر سکتے ہوں ، اگر خیال کام نہیں کر رہا ہے، جیسے نوٹ بندی تو نفاذ کو قصوروار نہ ٹھہرائیں ، میرا خیال ہے کہ آپ کا خیال ہی غلط ہے۔ ” وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال 8 نومبر کو 500 اور ایک ہزار کے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد کالے دھن پر روک لگانا تھا۔
نوٹ بندی کے اثرات سے ٹو وہیلر صنعت ابھی تک نکل نہیں پائی ہے۔ صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق دو ماہ کے دوران اس سیکٹر کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ صنعت کو امید ہے کہ بہتر مانسون اور دیہی معیشت میں تیزی سے ٹو وہیلر کی فروخت بڑھے گی۔ بجاج آٹو کے گھریلو فروخت جنوری مہینے میں (ٹو وہیلر اور ٹھیری وہیلر سمیت) 16 فیصد گھٹ کر 135188 یونٹ رہ گئی۔ اس سے ایک سال پہلے اسی ماہ میں کمپنی نے 161870 یونٹس کی فروخت کی تھی۔
www.naqeebnews.com