جمائکا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈومینیکا کے ونڈزر سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بارش کی مداخلت کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے عمدہ شراکت قائم کر کے پاکستان کو اچھا پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے۔
بارش سے متاثرہ دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ اظہر علی 85 جب کہ اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے یونس خان دس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور وہ گذشتہ میچ میں پیئر حاصل کرنے کے بعد ففٹی مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
بابر 55 رنز بنا کر جوزف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اظہر اور بابر نے دوسری وکٹ کی ساجھے داری میں 120 رنز جوڑے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور شان مسعود نے اننگز کی ابتدا کی۔ 19 رنز کے سکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب شان مسعود کو راسٹن چیز نے آؤٹ کر دیا۔ لیکن اس کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے کھانے کے وقفے تک پراعتماد بیٹنگ کی اور 26 اووروں کے بعد سکور کو 70 رنز تک لے گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اب تک راسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ اننگز کے دسویں اوور میں کپتان جیسن ہولڈر نے اظہر علی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی مسترد کی گئی اپیل کے خلاف ڈی آر ایس لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ا جا رہا ہے جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اس فیصلہ کن میچ کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے بیٹسمین یونس خان اپنے کریئر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بولر حسن علی کو لیگ سپنر شاداب خان کی جگہ ٹیسٹ ڈیبو کرایا گیا ہے جبکہ اوپننر احمد شہزاد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ اوپنر شان مسعود کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ گراؤنڈ پر بادلوں کا سایہ ہے اور اس خیال کا اظہار کیا گیا ہے کہ پچ بھی نم ہے اور اس کی وجہ سے تیز بولروں کو مدد مل سکتی ہے۔