لکھنو : مودی وارانسی میں ایک نکڑلیڈر کی طرح تشہیر کر رہے ہیں۔ یہ تبصرہ اعظم کاں نے کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی وارانسی میں ایسے تشہیر کر رہے ہیں جیسے کہ وہ نکڑلیڈر ہوں اور وہ حقیقت میں شہر کو ملک کی راجدھانی میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم کے اپنے حلقہ میں روڈ شو کرنے کے ایک دن بعد اتر پردیش کے وزیر نے کہا کہ پوری مرکزی حکومت شہر میں منتقل ہو گئی ہے اور وارانسی درحقیقت: ملک کی راجدھانی میں تبدیل ہوگئی ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ وزیر اعظم نکڑ لیڈر کی طرح وارانسی میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی بی جے پی کو وہاں ایک نشست بھی نہیں ملے گی اور پارٹی کے لئے یہ بڑی کامیابی ہوگی اگر وہ اپنے امیدواروں کی ضمانت بچا لے۔ خیال رہے کہ بی جے پی سربراہ امت شاہ کی قیادت میں پارٹی کے متعدد سینئر رہنما اور کئی مرکزی وزیر اتر پردیش الیکشن کے آخری مرحلے میں پارٹی کی تشہیر کے لئے شہر میں مہم چلا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے روڈشو کے لئے جمع بھیڑ پر اعظم خان نے کہا کہ مودی جی کے روڈ شو میں 400 پولیس اہلکاروں کی موجودگی تھی اور یہ کچھ دیر کے لئے تھی ۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ شروع میں لوگ مودی پر پھول برساتے تھے ، لیکن بعد میں بھیڑ پر پھول پھینکتے دیکھے گئے۔ وزیر اعظم کی جانب سے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے کام کو کارنامہ بتانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ آپ آکسفورڈ ڈکشنری دیکھئے اور آپ کو پتہ چل جائے گا کارنامہ اچھے اعمال کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔