سنیٹیاگو:چلی کی راجدھانی سنیٹیاگومیں آسٹریلیا کی کمپنی اوریکا لمیٹیڈ کے ایملشن بنانے والے پلانٹ میں آج ہوئے ایک دھماکہ میں دو مزدور ہلاک ہوگئے ۔ کمپنی نے اس بات کی اطلاع دی ہے کمپنی نے بتایا ہے کہ شمالی چلی کے انتوفاگستا شہر میں کمپنی نے ایملشن بنانے والے پلانٹ میں رکھ رکھاؤ کے کام کے دوران دھماکہ ہوگا جس کی وجہ سے وہاں کام کررہے دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔اوریکا کانوں کے لئے دھماکہ خیز مادے تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔